متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

حضرت خواجہ محمد معصوم پیرآف موہری شریف کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

Spread the love

کھاریاں ( وی او پی نیوز ) سلسلہ عالیہ نقشبندیہ،مجد دیہ کے عظیم روحانی پیشوا ، داعی اتحاد بین المسلمین، قیوم زماں الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم پیرآف موہری شریف کے 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز یکم نومبر سے دربار عالیہ موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں ہو گیا.عرس کی تقریبات 3 روز 3نومبربروز جمعرات تک جاری رہیں گی جبکہ عرس

مبارک کی مرکزی تقریب 3نومبر بروز جمعرات کو صبح 9 بجے دربار عالیہ میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے جید علماء ومشائخ، قراء، نعت خواں، خلفاء عظام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، ملی و مذہبی شخصیات سمیت مریدین، عقیدت مندان، خصوصی شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کی مرکزی اور اختتامی تقریب میں دربار عالیہ مرشد آباد شریف لاہور کے سجادہ نشین مرکزی امیر بزم المعصوم پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی، اور جماعت اہلِ سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات و نشریات صاحب زادہ ذیشان کلیم معصومی خصوصی شرکت کریں گے۔ عرس کی تقریبات میں عالم اسلام سمیت ملک پاکستان، افواج پاکستان، کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی نشست ہوگی اور عرس مبارک کی تقریبات محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام منعقد ہونگی۔