متعلقہ

جمع

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست ، افغانستان ایونٹ سے باہر

Spread the love

سڈنی ( سپورٹس نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے بری طرح شکست سے دوچار کر دیا اور اس عبرتناک شکستکا نتیجہ یہ بھی نکلا کہ افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا نے 145 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں

4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بیٹر دھنن جیا دی سلوا نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے، افغان بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سری لنکا کی طرف سے وینیندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، سری لنکا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے دو میچز بارش کے نذر ہوئے ہیں اور ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا جو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے۔انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی۔