لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کو حوالہ بناتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں جمائمہ نے تحریر کیا کہ ’یہ وہ خبر
ہے جس سے ہم خوفزدہ ہوئے۔خدا کا شکر ہے کہ وہ (عمران خان) خیریت سے ہیں۔‘ جمائمہ نے اپنے پیغام میں عمران خان کے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے تحریر کیا کہ ’اس کے بیٹوں کی جانب سے ہجوم میں موجود اس بہادر شخص کا شکریہ جس نے اُس حملہ آور کو قابو کیا۔‘اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’ایک اور ہیرو جس نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی، جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا، اس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
The news we dread…
Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxb— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022