ممبئی (شوبز نیوز) کپور خاندان میں ایک اور ننھی پری کی آمد…نیتو سنگھ دادی بن گئیں .ابھی چند ماہ قبل رواں برس اپریل میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تھے اور اب اس خوبصورت جوڑی کے ہاں ننھی سی پیاری سی بیٹی
پیدا ہوئی ہے. بھارتی میدیا کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ صبح کے وقت ممبئی کے ایک نجی ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے بیٹی کو جنم دیا ۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دی۔ عالیہ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خبر ہے، ان کی بیٹی ان کے پاس آگئی ہے، ہم والدین بن کر باضابطہ طور پر محبت سے بھر گئے ہیں۔