متعلقہ

جمع

عمران خان نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منگل 8 نومبر سے وزیرآباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں عمران خان نے خود پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔عمران خان نے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے شہباز شریف کی جانب سے فل کورٹ جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کا مشروط

خیر مقدم کیا ہے. “جنگ ” کے مطابق عمران خاننے کہا کہ جن 3 لوگوں پر قاتلانہ حملہ کروانے کا الزام ہے ،جب تک وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے میرے لگائے گئے الزامات غلط ہوں، بہرحال ان الزامات کی تحقیقات ہمارا حق ہے۔ میں ملک کا سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا ہوں۔ منگل سے شروع ہونے والا لانگ مارچ 10 تا 15 دن میں راولپنڈی پہنچے گا، وہاں سے میں مارچ کی قیادت کروں گا۔انہوں نے ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شاید یہ سازش نہ ہو لیکن تحقیقات کے بغیر کیسے پتہ چلے گا یہ سازش ہے تھی یا مداخلت تھی؟