سڈنی ( سپورٹس نیوز ) ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم نے آج وہ کر دکھایا جس کیلیے دعائیں مانگی جا رہی تھیں . گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈز سے
شکست کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم زمبابوے کو شکست دے کر اس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل مقابلے کون کونسی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے؟ اس کا فیصلہ ہوگیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل آئیں گی۔