نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

Spread the love

لاہور ( نیوز رپورٹ )پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سے

جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اپوزیشن کو وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی عدم اعتماد پر شکست ہوگی۔ نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، اپوزیشن سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا پورا کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو صرف اقتدار کی ہوس ہے، ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے پر قوم مخالفین کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3 برس سے رو رہی ہے، آئندہ بھی روتی رہے گی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: