56

قومی اسمبلی: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )قومی اسمبلی میں‌وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، تحریک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی ہے ۔پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 146ارکان کے دستخط ہیں۔تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اس کے حق میں 68 اراکین کی حمایت درکار تھی

تاہم 161اراکین تحریک کی حمایت میں کھڑے ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے منظور کرلی گئی۔اجلاس میں دیگر تحاریک اور بل بھی پیش کیے گئے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ جو تحاریک ابھی پیش کرنے کی اجازت دی وہ نامناسب تھی۔تحریک پیش کرنے کے موقع پربعض اراکین نے نعرے لگانے کی کوشش کی جس پر سپیکر نے کہا کہ ایوان میں نعرے بازی کی اجازت نہیں اراکین خاموشی اختیارکریں۔اس موقع پر آصف زرداری، بلاول بھٹو، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ایوان میں موجود تھے۔بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا، تحریک پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں