ملتان( وی او پی نیوز ) جماعت اہلِ سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات و نشریات صاحب زادہ ذیشان کلیم معصومی نے یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال سچے عاشق رسول ﷺ تھے جن کی زندگی عشق
رسول ﷺ سے عبارت تھی اور ہمیں بحثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کا اعادہ کرنا ہوگا۔شاعر مشرق کے افکار عالمگیرحیثت کے حامل ہیں اور مفکر پاکستان نے ہمیشہ پوری امت مسلمہ کو خودی کا پیغام دیا . بلاشبہ علامہ اقبال ایسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کیا اور اپنی زندگی کے شب و روز عشق رسول ﷺ میں ڈوب کر بسر کیے اور مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیر سے آزاد کیا بلاشبہ پاکستان کا قیام آپکے خواب کی تعبیر ہے جو روز قیامت تک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے نقشے پر قائم رہے گا۔