لاہور ( شاہ جی سے) جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈیولیئرز کی پیش گوئی کرکٹ کے شائقین ابھی تک نہیں بھولے ہونگے خاص کر پاکستانی شائقین …..اے بی نے کہا تھا کہ پاکستان فائنل تک نہیں پہنچے گا اور بھارت فائنل کھیلے گا …..لیکن الٹی ہو گئیں سب تدبیریں …..اے بی کی اس پیش گوئی کو بھارت میں خوب سراہا جا رہا تھا . پھر یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ بالی ووڈ اداکار رنویر
سنگھ نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈیویلیئرز سے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اے بی ڈیویلیئرز سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ کرکٹ لیجنڈ سے ملاقات بہت اچھی رہی۔رنویر سنگھ نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے اے بی ڈیویلیئرز کے ساتھ ملاقات کے دوران ورلڈ کپ کا میچ بھی دیکھا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے بی ڈیویلیئرز میچ کے دوران رنویر سنگھ کو کرکٹ سے متعلق کچھ بتا بھی رہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار کی پوسٹ کو 5 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا گیا ہے۔…..لیکن دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کی جو درگت بنائی اس کے بعد تو کوئی تبصرہ نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہو گا …..لیکن اتنا کہنا تو بنتا ہے کہ ” اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں “