لاہور (شاہ جی سے ) جس دورے کا تھا انتظار فی الحال وہ ملتوی ہو گیا ہے . یا ری شیڈول ہو گیا ہے دونوں صورتوں میں کہا جا سکتا ہے کہ “سیاسی میچ” میں ٹرننگ پوائینٹ آ گیا یا یو ٹرن …..کئی سوالات بھی ابھرے ہیں کہ کیا واقعی معاملات” تبدیلی” کی
طرف جا رہے ہیں کہ سعودی ولی عہد کو اپنا دورہ ملتوی یا ری شیڈول کرنا پڑا .؟ ” جنگ ” کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔شہزادہ محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکیج اور سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔