متعلقہ

جمع

ریاست بچانے کیلئے حکومت بدلی: اسحاق ڈارکا دبئی میں اہم بیان

Spread the love

دبئی ( نیٹ نیوز ) وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، ریاست بچانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔دبئی میں مسلم لیگ( ن) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش

کریں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے، ڈالرز کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بڑا غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑ کر پچھلی حکومت نے گرایا، جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔ آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے، موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے.