متعلقہ

جمع

ماہرہ خان کی پریشان کر دینے والی پنجابی بمقابلہ میرا کی گلابی انگلش …..کون ہے زیادہ مزیدار

Spread the love

لاہور ( شوبز نیوز ) پہلے میرا کی گلابی انگلش فلم بینوں کی توجہ کا مرکز تھی اور اب اس میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ ہے ماہرہ خان کی پریشان کن پنجاب کا …..لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کو ریکارڈ توڑ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا

جٹ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی ماہرہ خان کا پنجابی لب و لہجہ پسند نہیں آیا۔ میرا جو اپنی گلابی انگریزی اور چونکا دینے والے انکشافات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔اب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کی تعریفیں کیں کہ انہیں فلم دیکھ کر اچھا لگا۔انہوں نے فلم کے مرکزی کردار فواد خان کا کام پسند کیا جبکہ ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پنجابی لہجے پر کڑی تنقید کردی۔میرا کا کہنا تھا کہ ’ماہرہ خان کا کام دیکھا ، لیکن ان کا پنجابی بولنے کا انداز انتہائی پریشان کُن تھا۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی ان کی رائے جاننی چاہی کہ ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی جگہ میں زیادہ بہتر کام کرسکتی تھی؟