لاہور(شاہ جی سے ) کپتان نے پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ایک اور جواب دیدیا ، اپنے زخم بھی دکھا دئیے اورپراپیگنڈہ کرنیوالوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔ 3
نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں1 شخص جاں بحق اورعمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی پٹی کر دی۔عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے 3 زخم آئے ہیں، ان کی دائیں ٹانگ کی ران پر2 زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں، زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔