کراچی ( وی او پی نیوز ) اور اب کراچی کے حقوق کیلیے اے این پی عوامی نیشنل پارٹی بھی بول پڑی . اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ شاہی سید
نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا اور کہا کہ پی پی کی کرپشن نے شہر قائد کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ شہر میں تعلیم اور صحت کے محکموں کو سیاسی رشوت کے نام پر تباہ کردیا گیا ہے۔ کراچی میں اووربلنگ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔