spot_img

ذات صلة

جمع

لانگ مارچ کے جواب میں پی ڈی ایم کی “ہیٹ ٹرک “…عوام کو ریلیف دینے کی کوشش؟

لاہور( شاہ جی سے ) وہ خبر آ گئی جس کا انتظار ہر مہینے کے وسط اور آخر میں پوری قوم کرتی ہے . اس بار پی ڈی ایم کی حکومت نے “ہیٹ ٹرک “کھڑکا دی اوربظاہر عوام کو لانگ مارچ کے مقابلے میں اپنی طرف سے ریلیف دینے کی کوشش کی ہے .”ہیٹ ٹرک ” کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ابھی تھوڑی دیر قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی اورآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان کیا ۔ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔اس سے قبل 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ان میں بڑی کمی کردی گئی تھی۔ آج وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ اعلان کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

spot_imgspot_img