کراچی ( کامرس نیوز ) ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھرنا شروع کر دی ہے اور پاکستانی روپیہ اس اڑان کے سامنے بالکل بے بس نظر آ رہا
ہے ۔آج کاروبار کے آغاز میں ایک بار پھر امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 41 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 133 پوائنٹس کے اضافے سے 42930 پر آ گیا ہے۔