متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

نسیم شاہ اور حنین شاہ ….2 بھائی …دونوں فاسٹ باولرز …ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) کھیلوں کی دنیا میں ایسی کئی مثالیں ہیں کہ دو بھائی ایک ہی کھیل کھیلے اور ایک ہی ٹیم میں کھیلے . پاکستان میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں . لیکن ہم آپ کو تازہ ترین مثال پیش کرتے چلیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھائی کی طرح دِکھنے کیساتھ ساتھ انہی کی طرح کھیلتے بھی ہیں۔گزشتہ روز حنین شاہ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کرنے کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ۔اس ویڈیو کے

سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ حنین نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں کو معلوم ہوا کہ حنین شاہ کی شکل و صورت کے علاوہ بولنگ سٹائل اور رفتار بھی اپنے بھائی جیسی ہے۔حنین شاہ اس وقت فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ٹیم کے کھلاڑی بلاول کی وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل حنین شاہ نے ستمبر میں نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کے خلاف وسطی پنجاب کے لیے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔حنین شاہ 2020ء میں نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے فائنل میچ میں اچھی بولنگ کرا کر خوب تعریفیں وصول کی تھیں۔