لاہور ( سپورٹس نیوز )آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ کیا کہتا ہے . تو یہ جان کر آپ کو بالکل خوشی نہیں ہو گی کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے فارمیٹ میں بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ بہتر نہیں ہے، قومی ٹیم تقریباً 10 برسوں میں صرف 2
ہی میچز میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ورلڈکپ 2011 میں آسٹریلیا کی ورلڈکپ میچز کی مسلسل فتوحات کو بریک لگانے کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی میں گرین شرٹس کینگروز کے خلاف صرف ایک ہی کامیابی حاصل کرسکی۔دونوں ٹیمیں اس عرصے میں 18 میچز میں مدِمقابل آئیں اور ان میں سے 16 مرتبہ آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی جبکہ قومی ٹیم کے حصے میں صرف 2 فتوحات آئیں۔پاکستان ٹیم نے ان دونوں میچوں میں سے ایک میچ 31 اگست 2012 کو ابوظبی میں جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری 2017 کو میلبرن میں جیتا تھا۔اگر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے مجموعی ایک روزہ میچز کی بات کی جائے تو یہاں بھی آسٹریلیا کا پلڑا واضح طور پر بھاری دکھائی دیتا ہے۔کینگروز نے 104 مجموعی میچز میں سے 68 میں کامیابی حاصل کی جبکہ قومی ٹیم 32 میں سرخرو ہوئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی بھی ہوا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔