spot_img

ذات صلة

جمع

متحدہ عرب امارات نے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کروا دیئے

دبئی ( نیٹ نیوز ) متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے ۔ نئے قوانین کے مطابق ایک نام پر مشتمل مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر فرسٹ نیم اور سر نیم دونوں موجود ہونے چاہیئے۔اس سلسلے

میں متحدہ عرب امارات جانے والی ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو اس پابندی سے آگاہ بھی کردیا ہے۔” جنگ ” کے مطابق پاسپورٹ پر ایک نام کے ساتھ سفر کرنے والے فوری طور پر مسافروں کو متحدہ عرب امارات کی حکومت ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ پروازوں کے لیے قبول نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ یہ اقدام اس نئے اصول سے پہلے جاری کیے گئے ویزوں پر بھی لاگو ہوگا۔

spot_imgspot_img