لاہور( وی او پی نیوز)پاکستان انٹرفیتھ فورم کے بانی و صدر،علامہ طاہر عباس العصری کی سربراہی میں 5 رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس سے ملاقات کی -مذکورہ نشست میں ڈی جی کو پی آئی ایف کے اغراض و مقاصد اور 2
سالہ کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا گیا جس کو انہوں نے بے حد سراہا -مذہبی و عصری تعلیم کے ضمن میں پاک ایران کے مابین اساتذہ و طلبا ء کے باہمی تبادلہ اورعلمی و ادبی و ثقافتی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان ماہرین تعلیم و تعلم کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا –