بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا

Spread the love

اسلام آباد ( سپورٹس نیوز ) وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ، بھارت نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی، ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم 2 مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے۔
اب بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارت کے ویزے جاری کرنے کے انکار پر مایوسی ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی، بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی لگا سکتی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: