ممبئی ( شوبز نیوز ) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کیں، یہ تصویریں حقیقت سے قریب تر پینٹنگز کے نمونوں پر مبنی تھیں۔ تصویریں اپ لوڈ ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر
میں موجود فالوورز نے ماہرہ کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیے۔ کمنٹ باکس میں آنے والی تعریفوں میں معروف شخصیات کے نام بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہیں۔سونم کپور بھی ماہرہ خان کی تصویروں کو دیکھ کر متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور ماہرہ کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے ناصرف دل کا ایموجی بنایا بلکہ ’آپ حسین ہیں‘ لکھ ڈالا۔