متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 250 ارب پھنس گئے،وجہ جانیے

Spread the love

لاہور (وی او پی نیوز) حکومت کے ذمے 250 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی وجہ سے

ٹیکسٹائل ملز چلانے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ کروڑوں ڈالرکا ٹیکسٹائل خام مال بندرگاہوں پرکلیئرنس کا منتظر ہے، بینکوں سے ایل سی بھی نہیں کھل رہیں، بینکوں کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنےکا مشورہ دیا جارہا ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بینکوں کے مقابلے میں 15روپے مہنگا مل رہا ہے، اگر یہی حالات رہے تو فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔