اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ایک انتہائی اہم انکشاف ہوا ہے اور وہ بھی قومی اسمبلی میں …. وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف ہوا
ہے،۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد 47 ہے، جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد 109 ہے۔ اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں، زون ٹو میں 5 اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد 23 جبکہ زون ٹو میں 12 قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی تاریخ اور سپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔