8 سال سے پنجاب میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس میں تبادلوں کے کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب پولیس نے تبادلوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 سال سے پنجاب میں کوئی آئی جی 8 ماہ سے زیادہ نہ چل سکا،

اس دورانیے میں پنجاب میں 12 آئی جی تعینات ہوئے۔ 8 سال میں آر پی اوز کی تعیناتی کی اوسط مدت ساڑھے 9 ماہ رہی، 8 سال میں پنجاب کے 35 اضلاع میں 395 ڈی پی اوز تعینات ہوئے ہیں۔ ” جنگ ” کے مطابق پنجاب میں ڈی پی اوز کی اوسط تعیناتی کی مدت ساڑھے 8 ماہ رہی ہے جبکہ صوبے میں 8 سال کے دوران کوئی ایس ڈی پی او 8 ماہ بھی تعینات نہیں رہ سکا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوبے بھر کے 39 اضلاع میں کوئی ایس ایچ او 6 ماہ بھی پورے نہ کر سکا، ایس ایچ اوز کی سب سے زیادہ اوسط تعیناتی مدت ملتان میں 5 ماہ اور چند دن ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس ایچ اوز کا سب سے کم اوسط دورانیہ وہاڑی میں 2 ماہ 20 کے قریب ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: