اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم شہباز
شریف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔معاشی ٹیم کے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کر رہا، ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔