سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط ، پی ٹی آئی نے ایک اوراہم کارڈ کھیل دیا

Spread the love

لاہور (وی او پی نیوز) ایک اور خط لکھ دیا گیا ہے ، اوراس خط میں سپیکر قومی اسمبلی سے وقت مانگا گیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین کو بلائیں تا کہ وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کر سکیں . لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دستخط کیساتھ خط لکھ دیا ہے جس میں سپیکر قومی اسمبلی سے

مطالبہ کیا ہے کہ وہ استعفوں کی تصدیق کیلئے ہمیں بلائیں ، سپیکر نے ہمارے چند افراد کے استعفے منظور کئے تھے ۔ امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنے کیلئے ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا ، ہم نے استعفے دیئے مگر وہ الیکشن کمیشن کو نہیں پہنچائے گئے ، صرف چند ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ،منتخب ارکان کے استعفوں کی منظوری کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی ایما ءپر غیر قانونی فیصلہ کیا ، اب خط لکھ دیا ہے ، سپیکرچاہیں تو سب کو اجتماعی طور پر طلب کرلیں یا پھر علیٰحدہ علیٰحدہ بلا لیں ۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: