کرناٹکا ( مانیٹرنگ ڈیسک )ہونا تو ویسے یہی چاہیے …عوام کو ایسا ہی سلوک کرنا چاہیے . بھارت میں ایک انوکھا احتجاج ہوا ہے ، ریاست کرناٹکا میں شہریوں نے سہولتیں نہ ملنے پر احتجاج کیا اور سیاستدانوں کو گدھا قرار دے دیا۔ شہریوں نے احتجاج کے دوران
اپنے علاقے میں اچھی سڑکوں اور تعمیراتی کام کا مطالبہ کیا۔ ” جنگ ” اور بھارتی رپورٹس کے مطابق سیاستدانوں سے ناراض مظاہرین احتجاج میں ایک گدھے کو بھی لائے جس سے انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ جو سیاست دان عوامی کام نہیں کرتے یا اپنا کام اچھی طرح نہیں کرتے وہ گدھے کی طرح ہیں۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران سڑک بلا ک کی اور طلبہ کی ایک سکول بس کو بھی روک لیا۔مظاہرین نے علاقے میں کچرے، آوارہ کتوں اور سٹریٹ لائٹس کے مسائل بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا۔