متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) یہ کیا ہو رہا ہے ….اب آٹے کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین افتخار مٹو کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔ گندم اور اس کی مصنوعات کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، فلار ملز پرائیویٹ گندم، آٹا، فائن میدہ اور سوجی دیگر شہروں کو نہیں بھجواسکیں گی۔ گندم، آٹے کی نقل و

حرکت پرپابندی ختم نہ کی تو بحران سنگین ہو جائے گا۔ پنجاب میں گندم کی سپلائی 18 ہزار 600 میٹرک ٹن ہے، محکمۂ خوراک ڈیمانڈ کے مطابق 25 ہزار ٹن گندم جاری کرے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں روزانہ اڑھائی لاکھ آٹے کے تھیلوں کی ڈیمانڈ ہے، ڈیڑھ لاکھ فراہم کر رہے ہیں، حکومت طلب کے مطابق گندم دے تو آٹا بھی طلب کے مطابق دیں گے۔
دوسری جانب لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری شروع کر دی ہے .نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہو گیا ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔ نان اور روٹی 2 سے 3 روپے مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔لاہور میں اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔