پی ٹی آئی کے اندر “تبدیلی ” کیلئے کام شروع

Spread the love

لاہور ( شاہ جی سے )پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی نشست پر رہیں گے یا نہیں ، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا نہیں ، اسمبلی کے فلور تک تحریک پہنچ بھی پائے گی یا نہیں …؟ یہ تمام سوالات ایک طرف . فی الحال آپ کو اتنا بتاتے چلیں کہ پی ٹی آئی کے اندر “تبدیلی ” کیلئے” کام “شروع ہو چکا ہےاور پی ڈی ایم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سرگرم ہو چکی ہے . پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پی ڈی ایم کا امیدوار کون ہوگا؟ اس معاملے پر آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں رابطے

تیز ہوگئے ہیں۔ آصف زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کےلیے سرگرم ہیں، انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کےلیے سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی میں نقب لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے اپنا وزن پیپلز پارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا۔اتفاق رائے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔”جنگ “کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے جو نام زیر غور ہیں، ان میں سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں۔حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور نواز شریف کی باہمی رضامندی سے ہو گا۔

%d bloggers like this: