متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

امید ختم ہوجائےتوقوم پھٹ پڑتی ہے،ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں:عمران خان

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےلاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوف ہے جلد الیکشن نہیں کروائے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ پاکستان میں امید ختم ہوگئی ہے، ساڑھے سات لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ لوگوں میں امید ختم ہورہی ہے اور جب امید ختم ہوجائے تو قوم پھٹ پڑتی ہے، اس ملک میں انصاف قائم نہیں ہوا، ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو ملک کی فکر ہے یا نہیں ہے، ہمارا

 

ملک دلدل میں پھنستا جارہا ہے، جتنی جلدی الیکشن کروائیں گے اتنی جلدی ملک کو اس دلدل سے نکلنے کا موقع ملے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماری 2 صوبوں میں حکومت ہے، 66 فیصد حصے میں حکومت ہے، جو حکومت گرائی گئی اس کے دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نے گرایا۔عمران خان نے کہا کہ سب اداروں سے بات کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سے بات کر رہا ہوں، یہ سب کی جنگ ہے، ان کی جنگ نہیں جن کے پیسے باہر پڑے ہیں، ایک آدمی نے دشمنی کی ہے، قوم ایک ہی پیغام دے رہی تھی کہ چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کر رہے، 70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں برا بھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، ان کا احتساب شروع ہوتا ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔ ٹیکس کلیکشن کم ہوتی جا رہی ہے، ہمارے دور میں کورونا کے باوجود انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھیں، آج فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ڈالر کم آ رہے ہیں، قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، خوف ہے کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں.