متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

بھارت میں کورونا کے 10 ویرینٹس،عوام کوفوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا وائرس کے 10 ویرینٹس کی موجود گی کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر فوری اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔”جنگ ” اوربھارتی میڈیا کے مطابق عوام کو کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بھارتی لوک سبھاسپیکر کا اراکین پر ماسک پہننے پر زور دیا۔اترپردیش، پنجاب،کرناٹک سمیت متعدد

ریاستوں میں کورونا صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔نئی دلی کے وزیراعلی اروندکیجری وال کے بلائے گئے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے. حیدرآباد کے اجلاس میں کچھ سکولوں میں طلبہء اور عملے کو ماسک پہننا لازمی قرار دینےکا فیصلہ کیا گیا۔مہاراشٹر کے وزیر صحت کا تمام اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم دے دیا۔ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 185 کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ چین میں پائے گئے اومی کرون سب ویرینٹ کے4 کیس بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز تمام ریاستوں کو کورونا مثبت کیسز کی جنیوم سکیوئنسنگ کرانےکا حکم دیاگیا تھا۔ جبکہ آج سے بین الاقوامی مسافروں کے بھارت پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔