Thursday, September 12, 2024
Homeبین الاقوامیجو بائیڈن اور65 فائلیں ، ٹائم 10 منٹ 41 سیکنڈ

جو بائیڈن اور65 فائلیں ، ٹائم 10 منٹ 41 سیکنڈ

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے صدر جو بائیڈن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں اِن رہتے ہیں. ٹوئیٹر پر ان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں 65 فائلوں پر دستخط کرتے دکھایا گیا ہے . یہ فائلیں کتنی ہیں اور جو بائیڈن نے ان پر کتنی دیر میں دستخط کئے ؟ یہ سب آپ کو ویڈیو میں نظر آئے گا . امریکی صدر نے 65 فائلوں پر کتنی دیر میں دستخط کیے؟جو بائیڈن نے

سوال کیا کہ مجھے 65 بلوں پر دستخط کرنے میں کتنا وقت لگا ہوگا؟امریکی صدر سال کے اختتام پر کانگریس کی طرف سے بھیجے گئے بلوں پر دستخط کرتے رہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ کانگریس کے تاریخی اور مثبت سیشن کے اختتام پر کچھ بلوں پر دستخط کرنا باقی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آپ لوگ بتائیں مجھے 65 بلوں پر دستخط کرنے میں کتنا وقت لگا ہوگا؟ویڈیو میں سٹاپ واچ چلتی ہے اور صدر بائیڈن دستخط کرنا شروع کرتے ہیں۔ایک سیکریٹری فائل امریکی صدر کو تھماتا ہے، دوسرا سیکریٹری دستخط کے بعد فائل کو علیحدہ رکھ دیتا ہے۔تمام فائلوں پر دستخط کے بعد صدر بائیڈن پوچھتے ہیں کہ کتنا وقت ہوا؟ سٹاپ واچ پر 10 منٹ 41 سیکنڈ نظر آتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments