اسلام آباد( وی او پی نیوز )آٹے کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ، مہنگائی متوسط اورغریب طبقے کیلئے درد سر بن چکی ہے . ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ادارہ شماریات نےہوشربا اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے
مطابق ملک میں آٹے کی فی کلو قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 560 روپے جبکہ پشاور میں 2500 روپے میں دستیاب ہے سکھر، لاڑکانہ، بنوں اور خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1295 روپے ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔