متعلقہ

جمع

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی کے تعمیراتی کمپنیوں سے اہم مذاکرات ، قومی خزانے کو بڑا فائدہ پہنچانے میں کامیاب

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) عمران خان کے نوجوان صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چودھری علی افضل ساہی نے قومی خزانے کو 87 کروڑ کا فائدہ پہنچا کر تاریخ رقم کر دی. تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پنجاب بھر کے اضلاع کی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے لیے تقریباً 20 ارب روپے کے ٹینڈر قانونی طریقے سے جاری کیے. تمام تعمیراتی کمپنیوں نے اوپن اور

شفاف بڈنگ کے ذریعے یہ ٹھیکے حاصل کیے. ذرائع کے مطابق ان کاموں کی تکمیل سے ان کمپنیوں کو ایک ارب روپے سے زائد منافع کی صورت میں حاصل ہونا تھے. باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چودھری علی افضل ساہی نے ان تمام کمپنیوں کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ بلائی. اس میٹنگ میں چودھری علی افضل ساہی نے تمام کمپنیوں کے مالکان کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی تجویز دی. تمام کمپنی مالکان نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چودھری علی افضل ساہی کے اس جذبے کو سراہا اور اپنے جائز منافع میں سے مناسب رقم حکومتی خزانے میں واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی. ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے حاصل ہونے والے حلف ناموں کو دیکھ کر یہ پتہ چلتا ہے کہ قومی خزانے کو اس مد میں 87 کروڑ کی بچت ہوئی ہے. اس حوالے سے جب صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چودھری علی افضل ساہی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے کی تصدیق کی اور یہ باور کرایا کہ یہ ان کا فرض تھا. ان کا کہنا تھا کہ اس تحریری یقین دہانی کے باوجود کام کی کوالٹی پر کوئی فرق نہیں آئے گا اور تمام کام وقت پر مکمل ہوں گے.