تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں حجاب کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے اور اس احتجاج پر سزائوں کا سلسلہ بھی رکا نہیں ۔ایران میں جاری مظاہروں کے الزام میں ہزاروں افراد گرفتار ہیں، جن میں سے اب تک 14 افراد کو
موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کے قتل کے جرم میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ایران میں جاری مظاہروں کے الزام میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق 22 سالہ محمد مہدی کرامی اور 20 سالہ محمد حسینی کو سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں آج صبح پھانسی دی گئی۔ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں میں گرفتار افراد میں سے 2 افراد کو گزشتہ سال دسمبر میں پھانسی دی گئی تھی.