متعلقہ

جمع

پارٹیز کے مفادات کی جنگ میں نشانہ عوام بن رہے ہیں،غیر یقینی حالات رہے توکیا ہو گا؟ ایاز لطیف پلیجو نے بتا دیا

Spread the love

حیدر آباد ( وی او پی نیوز )حیدرآباد میں ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں سندھ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی کیمپ لگایا.کیمپ کے شرکا سے خطاب میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ غیر یقینی حالات برقرار رہے تو معاشی

صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔ سندھ اسمبلی نے صوبائی وسائل وفاق کے حوالے کرنے کی قرارداد پاس کی۔ سندھ اسمبلی کی حالیہ قرارداد کے بعد پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم سے دستبردار ہوچکی ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ پارٹیز کے مفادات کی جنگ میں نشانہ عوام بن رہے ہیں۔ آٹا مہنگا ہونے سے غریب اور بیروزگار لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سندھ کے کسان اور مزدور 2 وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔ غیر یقینی حالات برقرار رہے تو معاشی صورتحال بے قابو ہوجائے گی، پاکستان میں شفاف اور سخت احتساب کی ضرورت ہے۔