کراچی ( شاہ جی سے ) نیشنل سٹیڈیم کرکٹ ایرینا (نیشنل سٹیڈیم) کراچی میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اسامہ میر کی شاندار گیند کا شکار ہو گئے . دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازولیمسن نہ صرف کلین بولڈ ہوئے بلکہ حیران
بھی ہوئے کیونکہ اسامہ کی لیگ بریک وہ بالکل بھی سمجھ نہ پائےاور اپنی وکٹ گنوانے کیساتھ ساتھ ہکا بکا رہ گئے۔ یاد رہے کہ اسامہ میر کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہےجس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کی بڑی وکٹ حاصل کی اور اپنے بولنگ کیرئیر کا زبردست آغاز کیا
26 رنز بنانے والے کین ولیمسن نے لیگ سٹمپ پر پڑنے والی اسامہ میر کی گیند کو ڈیفینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور گیند وکٹوں سے جا ٹکرائی.کین ولیمسن بولڈ ہونے کے بعد حیران ہوئے کہ ان سے کہاں غلطی ہوئی اور وہ اسامہ کی بہترین بول کو کیوں ڈیفنڈ نہیں کر پائے، وہ کلین بولڈ ہو چکے تھے لہٰذا اگلے ہی لمحے وہ پویلین کی جانب چل پڑے.
A brilliant start to @iamusamamir‘s ODI career! ????
Kane Williamson is Usama’s maiden ODI wicket ????#TayyariKiwiHai | #PAKvNZ pic.twitter.com/CL6KOA3GK8— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023