متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

جینیوا کانفرنس:پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے پلینری سیشن میں کتنے ارب ڈالرز کے وعدے کیے گئے ؟ جانیے

Spread the love

جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنیوا کانفرنس کے پلینری سیشن کے دوران پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کےلیے ہونے والے وعدوں کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے پلینری سیشن میں پاکستان کے لیے 8 ارب 57 کروڑ ڈالرز کے وعدے کیے گئے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا اعلان کیا جبکہ یورپی یونین نے

9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا۔جرمنی نے 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا۔ جاپان نے پاکستان کے لیے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا، یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر، فرانس نے 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا۔
“جنگ “کے مطابق جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کانفرنس جاری ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 16 ارب 30 کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کیا۔ جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک تیار کیا ہے جس پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔