متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

لاہورمیں نئے ایرانی قونصل جنرل کی علامہ اقبالٌ کے مزار پر حاضری ،اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ویڈیو دیکھیے

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے )اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات ہونے والے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے صوبائی دارالحکومت میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبالؒ کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شاعر مشرق کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد

ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا” آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں جو اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ایک مشترکہ باب ہیں”۔ایرانی قونصل جنرل نے مزار پر حاضری کے دوران علامہ اقبال کا فارسی کلام پڑھا اور کہا” آپ ایک ایسی قابل قدر شخصیت ہیں جن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے “مشرق کا بلند ستارہ” نام دیا ہے۔ عالم اسلام کے اتحاد میں علامہ اقبال کا کردار، اس عظیم شخصیت کی وفات کے8 عشروں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اثر انگیز ہے، اس لیے آپؒ کا نام تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا”۔