متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

ایران، سابق صدرہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Spread the love

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں مظاہروں میں شرکت کرنیوالوں کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے

مطابق فائزہ ہاشمی انسانی حقوق کی کارکن ہیں، پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر ’نظام کے خلاف پروپیگنڈا‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔فائزہ کی وکیل ندا شمس کے مطابق ان کی موکل کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ فائزہ کے خلاف الزامات درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے سزا کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ فائزہ ہاشمی کو 2012 میں بھی قید کیا گیا تھا اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔فائزہ ہاشمی کو گزشتہ سال مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔