متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں: پرویز خٹک

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی

رہیں گے، پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آرہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟ میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ہفتے 20 دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ جس نے جانا ہے استعفیٰ دیدے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہو گا، وزیر اعظم  بہت زیادہ پراعتماد ہیں۔