متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

پنجاب میں نجی سود کا کاروبار کرنے پر پابندی،خلاف ورزی پر قید اورجرمانے کی تفصیلات بھی جاری

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب سے اہم خبر سامنے آئی ہے ، صوبے میں نجی سود کا لین دین کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی .تفصیلات کے مطابق نجی سود کا لین دین کرنےوالوں کو 10سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔حکومت پنجاب نے دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد صوبے میں نجی سود کے

کاروبار پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ قانون کے نفاذ کے بعد پنجاب میں نجی سود کا کاروبار کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا، نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ا ماضی میں نجی طور پر سود کی مد میں رقم لینے والا اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گا۔ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا، نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی ایف آئی آر درج کراسکے گا۔سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔