متعلقہ

جمع

ہم جنس پرستی جرم نہیں،پو پ فرانسس

Spread the love

ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پو پ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم جنس پرستی جرم نہیں، اس کے خلاف قوانین غیرمنصفانہ ہیں، گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کیخلاف قوانین کے خاتمے کیلئے آگے

آنا ہوگا۔غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ خدا اپنی تمام مخلوق سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں۔ہم جنس پرستی کے حوالے سے جرم اور گناہ کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے، ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کیتھولک بشپ ہم جنس پرستوں کیخلاف قوانین کی حمایت کرتے ہیں۔دنیا بھر میں تقریباً 67 ممالک ہم جنس پرستی پر مبنی سرگرمیوں کو جرم قرار دیتے ہیں اور 11 ممالک اس جرم پر سزائے موت دے سکتے ہیں۔