اسلام آباد ( وی او پی نیوز )ملک میں ہر کوئی مہنگائی کا رونا رو وہا ہے اور اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت عوام پر پیٹرول بم بھی گرانے والی ہے ۔ ان افواہوں کے جواب میں ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا مؤقف بھی آ گیا ہے انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔اور کہا ہے کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔