متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

پاکستان میں اتار چڑھاؤ کی شکار سیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے: یورپی یونین

Spread the love

یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اتار چڑھاؤ کی شکار سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے منظم آئینی راستے کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان نبیلا مصرالی نے یورپی کمیشن کی مڈ ڈے بریفنگ کے دوران پاکستان میں گذشتہ روز پشاور کے بم دھماکے کے تناظر میں پاکستان میں

سیکیورٹی اور سیاسی استحکام سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔”جنگ ” کے مطابق ترجمان نے کہا کہ  ہم پاکستان کے لیے سیاسی استحکام کے ایک ایسے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے ایک منظم آئینی راستے کے منتظر ہیں، جو پاکستان اور یورپی یونین دونوں کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے مفاد میں ہو۔قبل ازیں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں ترجمان نبیلا مصرالی نے کہاکہ ‘ہم نے کل کے مسجد میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹس دیکھی ہیں جہاں لوگ عبادت کیلئے اکٹھے تھے۔ اس موقع پر ہم پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔اس موقع پر یورپی ترجمان نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔