متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

نگراں حکومت نے گجرات ڈویژن پر نوازشات کی تفصیل طلب کر لیں،نگراں سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے: پرویز الہٰی ہے

Spread the love

 لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب میں سیاسی محاذ گرم ہے ایک طرف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب  پنجاب کی نگراں حکومت نے نیا محاذ کھول لیا ہے ۔ اب سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نگراں صوبائی حکومت نے رپورٹ طلب کی  ہے کہ پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویڑن پرکتنی نوازشات ہوئیں؟ نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویڑن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویڑن کا دورہ کرکے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لیں گے۔ کمیٹی پرویز الہٰی کے گجرات ڈویژن کےلیے منظور شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے نگراں حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور میں پرویز الہٰی سے لیگل ٹیم نے ملاقات کی، وکلاء میں محسن مرتضیٰ، خبیب زمان، محمد وسیم اور دیگر شامل تھے۔دوران ملاقات نگراں حکومت کے غیر قانونی اقدامات، ترقیاتی پروجیکٹ رکوانے اور سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور ان کی رہائشگاہ پر چھاپے کی مذمت کی گئی۔دوران ملاقات فیصلہ کیا گیا کہ نگراں حکومت کے غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، نگراں سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا عوام الیکشن میں بدلہ لیں گے، عوام ووٹ کی طاقت سےحکمرانوں کےغیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کاجواب دیں گے۔ نگراں سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے، انتخاب کے لیے بننے والی نگراں حکومت انتخاب سے ہی راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ نگراں سیٹ اپ جان لے، انتخابات کے علاوہ ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں، حکمراں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی 14جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال گورنر تاریخ نہیں دے رہا، امید ہے عدلیہ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو انتقام کے ایجنڈے کے سوا کوئی اور کام ہی نہیں، شہباز شریف نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی، سب نام نہاد تجریہ ایکسپوز ہو گیا، ان کی ناقص گورننس ساری دنیا نے دیکھ لی۔