کوئٹہ ( وی او پی نیوز ) محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے پر پبلشرز نے درسی کتب کی چھپائی روک دی ہے۔ مالی بحران کی وجہ سے درسی کتابوں کی چھپائی بند ہوئی۔ “جنگ ” کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے
86 لاکھ کتب کی چھپائی کا آرڈر دیا تھا۔ پبلشرز نے 25 فیصد کتب چھاپ کر بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو دی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق وزیراعلیٰ نے 56 کروڑ روپے ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ رقم ریلیز نہیں ہوسکی۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ کتابوں کی عدم فراہمی سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔