تہران ( نیٹ نیوز )کیا آپ جانتے ہیں کہ ایران نے بغیر حجاب گھر سے نکلنے والی خواتین کیلئے نئی سزاﺅں اورجرمانوں کااعلان کردیا ہے، جرمانے کی ادائیگی تک خواتین کے لئے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی، شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کے بجائے پہلے ٹیکسٹ میسیج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر جواب میں وہ حجاب نہ کرنے پر اصرار کرتی ہیں تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔حجاب نہ کرنے پر اصرار کرنے والی خواتین اگر جرمانہ بھی ادا نہیں کرتیں تو ان کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لیے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی یعنی وہ حکومت کے کسی بہبود کے پروگرام سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گی۔اسی مانیٹرنگ سسٹم کے تحت حجاب نہ کرنے والی خواتین کو بار بار ایس ایم ایس بھی بھیجے جائیں گے۔